أمة وسطا معلومات وإرشاد وتعبير

رامی نشاشیبی Radical Middle Way
Radical Middle Way
ملخص 10/03/2010 الكاتب: Radical Middle Way

رامی نشاشیبی


رامی نشاشیبی


 

رامی نشاشیبی شیكاگو میں انٹرسٹی مسلم ایكشن نیٹ ورك (IMAN) كے ڈائریكٹر ہیں۔ انہوں نے اور ان كی محنتی ٹیم نے 1995 میں IMAN كی بنیاد ركھی۔ انہوں نے IMAN كی تشكیل سیرت نبیﷺ كی تعلیمات كی مدد سے كی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسی تعلیمات پر روشنی ڈالی جو نبیﷺ كی غریبوں كے لیے خدمات ہیں اور اِن كو ڈاؤن ٹاؤن شكاگو كے غریب كیسے اپنا سكتے ہیں۔

 


شكاگو كے جنوبی اطراف میں اپنے ہیڈكواٹرز كے زریعے IMAN نے اپنی اندرون شہر طبقے كے لیے خدمات شروع كیں جس میں پروجیكٹس كا ایسا سلسلہ شامل ہے جس كی امداد پرایوٹ عطیہ سے ہوئی۔ اِن میں خوراك كی فراہمی، GED Classes اور مفت طبی سہولتیں شامل ہیں۔تب سے یہ كاوشیں بڑھ رہی ہیں جن میں اب قانونی اصلاح، مسلسل باخبر اور آگاہی پیدا كرنے كے لیے تقریبات، كمیونٹی كے لیے كام۔ IMAN كے پروجیكٹس كی وجہ سے سماجی انصاف اور باہمی اتفاق، جیل جیسی اور گرجا گروں، عدالتوں اور باہمی ملاقتیں جیسی جگہوں پر پہنچیں۔  IMAN نے اس كے علاوہ مہاجرین كے حقوق اور مزدوروں كے حقوق اور عوامی فورم كے لیے كام كیا۔ ان فورمز كو كمیونٹی كیفے كے نام سے جانا جاتا ہے، یہ فورمز  IMAN كی سب سے اہم كاوش ہے جس كے زریعے فنكار، كاركن، اور مذہبی علماء كو متحد كیا گیا۔


رامی نشاشیبی اُردن كے شہر امان میں پیدا ہوئے مگر امریكہ میں پلے بڑھے۔ رامی نے 1995 میں DePaul University سے گراجیوشن كی۔ حال میں وہ سوشیالوجی Ph.D شكاگو یونیورسٹی سے كر رہے ہیں۔ ان كا كام دنیا بھر میں شائع ہو چكا ہے جس میں دوسرے اہم امریكی اشاعتوں میں Chicago Tribune شامل ہے۔ ان كا نام اسلامك میگزین میں اس سال كے شروع میں پہلے دس تفكر پسند كے طور پر آچكا ہے۔  IMAN امریكہ كے خیراتی اداروں میں ایك سب سے اہم ادارہ ہے۔ IMAN كے مطابق " IMAN بہت سے امكانات اور مواقع  جو كہ كمیونٹی میں موجود ہیں كا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایك حركت كرنے والا اور تیز تراز دوسرا راستہ پیش كرتے ہیں جو كہ اندورنِ شہر میں مشكل حلات كا مقابلہ كر سكے۔"  IMAN اسلام كو صحیح معنی میں سمجھنے كو ایك بڑھے عمل كا حصہ دیكھتا ہےجو انفرادی طور یا كمیونٹی كی حثیت سے ہر كسی كو انسانیت كی بہتری كے لیے كام كرنے كی طاقت دیتا ہے۔

سجّل لتحصل على آخر التحديثات!